• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس اور اسلامی جہاد کی عکا میں مزاحمتی کارروائی کی تحسین

پیر 05-03-2018
in فلسطین
0
0Pala10356
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شمالی فلسطینی شہرعکا میں گذشتہ روز ایک بہادرانہ مزاحمتی کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے کے واقعے کی تحسین کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ الگ الگ بیانات میں کہا گیا ہے کہ عکا میں بہادر فلسطینی بیٹے نے گاڑی کی ٹکر سے تین صیہونی فوجی کچل کر یہ پیغام دیا ہے کہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت پورے ملک میں زندہ ہے۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد عکا میں تین اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی کی ٹکر سے کچلنے کی بھرپور حمایت اور تائید کرتی ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت عکا میں ہونے والی مزاحمتی کارروائی کی تحسین کرتے ہوائے حملہ آور کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن کے خلاف ہماری جنگ زمان و مکان کی قید سے آزاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عکا میں ہونے والی مزاحمتی کارروائی صیہونی فوج کی ریاستی دہشت گردی پر فلسطینیوں کے فطری رد عمل کی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ کل اتوار کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی شہری نے گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی پولیس اہلکار کچل ڈالے۔ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ عکا شہر میں ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک بازار میں کار پارکنگ میں پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں بھی ایک کار کو پلیٹ فارم پر چڑھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو کچلتی دیکھی جاسکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک نی فوجی پولیس کا ایک اہلکار ہے جب کہ دوسرے دونوں فوجی ہیں۔ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

تاہم پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عرب شہری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر متعین ایک سیکیورٹی اہلکار نے فلسطینی کار ڈرائیور پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اسے متعدد گولیاں لگیں۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ایک افسر اور دو سپاہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور اسلامی جہاد کی عکا میں مزاحمتی کارروائی کی تحسین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.