• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

اسرائیل نے بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ میں 1000 افراد قتل کئے

پیر 05-03-2018
in رپورٹس
0
0Pala10352
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کی مکروہ تاریخ مخالفین کو ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں سے بھری پڑی ہے۔ ذرائع ابلاغ میں صیہونی ریاست کے خفیہ اداروں کی جانب سے مخالفین پر قاتلانہ حملوں کی تفصیلات سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک اسرائیلی صحافی کی نئی کتاب سامنے آئی ہے۔ اس کتاب میں ٹارگٹ کلنگ کے چونکا دینے والے واقعات کی تفصیلات درج ہیں۔

رپورٹ میں اسرائیل کے خفیہ اداروں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیے جانے والے حربوں کا ذکر ہے۔ کسی کو زہریلی ٹوتھ پیسٹ سے، کسی ڈورن طیاروں سے بمباری یا موبائل فون جو ہدف تک پہنچنے پر مطلوبہ شخص کے ہاتھ میں اٹھاتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا یا گاڑیوں کے ٹائروں میں نصب کردہ ریموٹ کنٹرول بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی صحافی ’رونین برگمان‘ اس لرزہ خیز کتاب ’Rise and Kill First‘[اٹھو اور پہلی مار ڈالو‘ کے مصنف ہیں۔ اپنی اس کتاب میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایران کے چھ جوہری سائنسدانوں جعلی اشیاء کی فروخت کے ذریعے قتل کیا۔ فاضل مصنف کا کہنا ہے کہ براک اوباما جیسے امریکی صدور بھی مخالفین کو ٹھکانے لگانے کے لیے اسرائیل ہی کا طریقہ واردات اختیار کرتے تھے۔

کتاب میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 70 سال کے دوران 2700  قاتلانہ حملے کیے۔ ان میں بعض کامیاب اور بعض ناکام ہوئے۔ براگمان نے ان خفیہ قاتلانہ کارروائیوں کے بارے میں تفصیلات ’موساد‘ ، شن بیٹ اور فوج سے حاصل کیں۔

چھ سو صفحے پر محیط کتاب میں تقریبا 1000 افراد کے انٹرویوز اور ٹارگٹ کلنگ کارروائیوں کے حربے شامل ہیں۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے جعلی آلات کی فروخت کے ذریعے ایران کے چھ جوہری سائنسدانوں کو قتل کیا۔ اس کے علاوہ 500 قاتلانہ حملوں میں 1000 افراد کو موت کے گھاٹ اتاراگیا۔

کتاب میں سنہ 2016ء میں فوت ہونے والے موساد کے سابق چیف میرڈاگان اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے اختلافات کا بھی ذکر ہے۔ ڈاگان ایران پر فوجی حملے کے خلاف تھے جب کہ نیتن یاھو کا خیال تھا کہ جعلی آلات کی مدد سے ایرانی جوہری سائنسدانوں کو ٹھکانے لگانے سے ایران کا خطرہ کم نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کو سنہ 2004ء میں زہریلے تاب کاری مواد سے قتل کیا، مگر اسرائیل سرکاری سطح پر اس کی تردید کرتا رہا ہے۔ البتہ کتاب کے مصنف نے لکھا ہے کہ فوج نے یاسرعرفات کی موت کے اسباب بارے تفصیلات شائع کرنے سے منع کردیا تھا۔

براگمان کے مطابق سنہ 11 ستمبر 2001ء کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بعد مخالفین کو ہلاک کرنے کے لیے امریکی صدر جارج بش اور باراک اوباما نے بھی اسرائیل کی پالیسی اپنائی۔

کتاب کے مطابق سنہ 1970ء کے عشرے کے دوران اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے جاسوسی نیٹ ورک کو منظم کرنے کے لیے تجارتی کمپنیاں قائم کیں۔ ان میں ایک مال بردار کمپنی بھی شامل تھی۔ یہ کمپنی یمن کے ساحل پر جاسوسی اور انٹیلی جنس کی کارروائیوں کو تحفظ فرام کرتی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ میں 1000 افراد قتل کئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.