نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے راہ چلتے فلسطینی میاں بیوی اور ان کے ایک شیرخوار بچے پر صوتی بم سے حملہ کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم’قانون موجود ہے‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں اسرائیلی فوجیوں کو شیر خوار کو اٹھائے دو میاں بیوی پر صوتی بم سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔فیس بک پر پوسٹ کردہ اس فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کو سہ پہر تین بجےÂ بورین کے مقام پر پیش آیا تھا۔
انسانی حقوق گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے بورین کے مقامی باشندوں کے گھروں پر بھی صوتی بموں سے حملے کیے۔
