• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

صدی کے سودے فلسطینی مسلمانوں کی انسانی شرافت کی پامالی عرب فریقوں کے لئے لمحۂ غیرت

جمعہ 02-03-2018
in رپورٹس
0
0Pala10328
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی ایشیا میں جب اسلامی مقاومت محاذ کا مسئلہ زیر بحث ہوتا ہے تو عرب حکمران علاقے کے سنی مسلمانوں کی قیادت کے دعویدار بن جاتے ہیں لیکن جب صیہونی ریاست کی خوشنودی مقصود ہو تو فلسطین کے سنی مسلمانوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہ کسی بھی گذرگاہ یا ہوائی اڈے کے راستے مسافروں کی منتقلی ہر ملک کے سرکاری معاملات کے زمرے میں آتی ہےاور یہ موضوع دو طرفہ پالیسیوں کے تابع ہے لیکن فلسطیینیوں کے لئے یہ سہولت فراہم نہیں ہے کیونکہ فلسطینی اس سلسلے میں کسی قسم کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں کی منتقلی کا کام ان کی انسانی شرافت کے احترام پر مبنی ہونا چاہئے، ان کے انسانی حقوق کی پامالی سے پرہیز کرنا چاہئے اور ہوائی اڈے کے بند کمروں میں انہیں قید کرنا، ان کی آمد و رفت پر پابندی لگانا، ان کی تذلیل آمیز تلاشیاں لینا اور قید سے پیدا ہونے والے مسائل شہری اور سیاسی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اس طرح کے برتاؤ سے کون خوش ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کے نائب وزیر خارجہ غازی حمد نے بھی کہہ چکے ہیں کہ آج تک مصری بہانہ جوئی کرتے تھے کہ چونکہ رفح گذرگاہ کا انتظام رام اللہ میں تعینات خود مختار اتھارٹی کے ہاتھ میں نہیں ہے اسی لئے یہ گذرگاہ بند رہتی ہے لیکن اب جبکہ اس گذرگاہ کا انتظام خود مختار اتھارٹی کے سپرد کیا گیا ہے اس گذرگاہ کو ہمیشہ کے لئے کھلا رہنا چاہئے تا کہ فلسطین کے مظلوم اور ستم زدہ عوام کے مصائب اور مشقتوں میں کمی آئے۔

لمحہ فکریہ یہ ہے کہ مغربی ایشیا میں جب اسلامی مقاومت محاذ کا مسئلہ زیر بحث ہوتا ہے تو عرب حکمران علاقے کے سنی مسلمانوں کی قیادت کے دعویدار بن جاتے ہیں لیکن جب صیہونی ریاست کی خوشنودی مقصود ہو تو فلسطین کے سنی مسلمانوں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک رکھا جاتا ہے، شام کے سنی مسلمانوں کا قتل عام کیا جاتا ہے اور انہیں دہشتگرد بھیڑیوں کے سپرد کیا جاتا ہے اور جب صیہونی ریاست اور امریکہ و یورپ کی ظالمانہ رویوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی علاقے کی رائے عامہ کو خوش کردیتی ہے تو یہ حکام کہتے ہیں کہ صیہونی ریاست ہمارے لئے ایران سے بہتر ہے لیکن یہ غافل حکمران شاید اس بات کے ادراک سے عاجز ہیں کہ دنیا بھر کے مسلمان اب آنکھیں بند کرکے ان کٹھ پتلی حکمرانوں کی باتوں سے متاثر نہیں ہوتے بلکہ وہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہیں اور کسی بھی صورت میں ان لوگوں کے دوست نہیں بنیں گے جن کے بارے میں قرآن نے فرمایا ہے کہ یہ مؤمنوں کے بدترین اور شدید ترین دشمن ہیں اور یہ تم مؤمنوں سے کبھی راضی نہیں ہونگے سوائے اس وقت کہ جب تم ان کے مکتب کی پیروی نہ شروع کرو۔

مسلمان آج قرآنی آیات کی روشنی میں عرب حکمرانوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہیں اور وہ اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں کہ جو یہودی دین چھوڑنے کی صورت میں ہی مسلمانوں سے راضی ہوسکتے ہیں وہ ان حکام سے کیوں راضی و خوشنود ہیں۔ بشکریہ نیوز نور

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصدی کے سودے فلسطینی مسلمانوں کی انسانی شرافت کی پامالی عرب فریقوں کے لئے لمحۂ غیرت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.