الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر سے آباد کاری کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے کوآرڈینیٹر عیسیٰ امر کو حراست میں لے لیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز امر کو الخلیل میں تنظیم کے دفتر کے باہر سے اغوا کر لیا تھا اور ان کو تفتیشی مرکز میں منتقل کردیا۔اس کے علاوہ ایک واقعہ میں الخلیل کے جنوبی علاقے میں واقع العروب مہاجر کیمپ کے قریب صیہونی آباد کاروں کی ایک بس پر فلسطینی نوجوانوں نے پینٹ پھینک دیا۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج نے الخلیل کے پرانے شہر میں اپنی موجودگی کا اضافہ کردیا تاکہ پوریم کی مذہبی چھٹی منانے والے صیہونی آباد کاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
