• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا کریک ڈاؤن، 13 فلسطینی شہری زیر حراست

منگل 27-02-2018
in فلسطین
0
0Pala5974
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں منگل کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ غرب اردن میں شمالی شہرنابلس میں جماعین میں اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی اسیر کو حراست میں لے لیا۔

مقامی شہری جہاد شحادہ نے بتایا کہ رات ڈیڑھ بجے کے وقت اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے بیٹے عبدالرحمان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کی 20 روز بعد شادی تھی اور وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔

ادھر قراوہ بنی حسان میں سلفیت کے مقام پر اسرائیلی فوج نے نوجوان محمد عبداللہ ریان کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں الامعری کیمپ میں چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں فراس جبر شوعانی، مروان الشنی، محمد ابو رویس کو حراست میں لیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے تلاشی کے دوران یوسف ابو الھویٰ، محمد داؤد مرزوق صلاح جب کہ مراح رباح سے عمرو محمود عمرو الشیخ اور محمود اسماعیل الشیخ کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران عریف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور محمود عودہ الحروب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کا کریک ڈاؤن، 13 فلسطینی شہری زیر حراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.