• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی ٹیکس ناقابل قبول: اردن

پیر 26-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10293
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اُردن کی حکومت نے بیت المقدس میں مسیحی برادری کے مذہبی مقدس مقامات کے زیرانتظام جائیدادوں پر ٹیکس عائد کرنے کی اسرائیلی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت صیہونی ریاست کی طرف سے القدس اور دیگر شہروں میں مسیحی برادری کی املاک بالخصوص گرجا گھروں کے زیرانتظام املاک پر ٹیکس لگانے خلاف قانون قرار دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست نہ صرف فلسطینی مسلمانوں بلکہ فلسطین کی عیسائی برادری کو بھی یکساں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیل القدس کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مقدس مقامات پر نام نہاد ٹیکس لگا کر مذہبی امور میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف عائد کردہ ٹیکسوں کے خلاف فلسطینی مسیحی برادری بھی سراپا احتاج ہے۔ مسیحی برادری نے گذشتہ روز احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ انہوں نے بیت المقدس میں قائم تاریخی "القیامہ چرچ” کو بہ طور احتجاج بند کردیا۔ یہ احتجاج اسرائیلی ریاست کی جانب سے بے جا ٹیکسوں اور چرچ کی ملکیت سے متعلق ایک متنازع قانونی بل کے خلاف کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق القیام گرجا گھر کو کل اتوار کو ظہر کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ القیام چرچ عیسائیوں کا قدیم تریم مقدس مقام سمجھا جاتا ہے۔ عیسائیوں کے نزدیک یہ ان کا حج کا مرکزی مقام ہے۔

گذشتہ روز فلسطینی عیسائی رہنماؤں اور پادریوں نے متفقہ طورپر القیامہ چرچ کو بند کرنے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس میں صیہونی ریاست کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات کو  جرمنی کے نازیوں کی جانب سے یہودیوں کے خلاف منظور کردہ قوانین کے مشابہ قرار دیا۔

پادریوں نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے مقامات پر موجود گرجا گھروں پر ٹیکس عائد کرنے کی شدید مذمت کی اور گرجا گھروں کی ملکیتی اراضی کو ہتھیانے کے لیے قانون سازی کا سہارا لینے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ  اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں ایک نیا قانون منظور کیا تھا جس میں گرجاگھروں کی املاک بالخصوص ہوٹلوں اور دیگر مناف بخش جائیدادوں پر ٹیکس عائد کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.