غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جماعت کے مرکزی قیادت کے دورہ مصر کو کامیاب اورمثبت قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا کہ حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنییہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے دورہ مصر کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ مصر کے دورے کے دوران مصری قیادت نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی مساعی کوآگے بڑھانے، غزہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل، حماس اور مصر کے درمیانÂ باہمی تعلقات کا فروغ جیسے اہم اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ مصری حکومت کو غزہ کے کو درپیش مسائل کا ادارک اور احساس ہے اور قاہرہ نے غزہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ حسام بدران گذشتہ روز قطر سے قاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے حماس کی دوسری قیادت کے ساتھ مل کر مصری حکام کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔
ان کا کہنا تھا مصری حکومت نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے میں معاونت کے لیے تیار ہے۔
قبل ازیں اتوار کو مصری حکومت کا ایک وفد فلسطینیوں میںمصالحتی عمل کا جائزہ لینے کے لیے غزہ کے دورے پر پہنچا ہے۔
