• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 29 ہوگئی

اتوار 25-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10279
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں  انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور کارکنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فروری میں فلسطینی صحافیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی صحافیوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری کے دوران اسرائیلی فوج نے فری ریڈیو کے دو صحافیوں یاسر العرابید اور احمد العرابید کو حراست میں لیا، جن کہ القدس نیوز نیٹ ورک کے عبدالمحسن شلالدہ کو بھی اسی ماہ حراست میں لیا گیا۔ صیہونی فوج نے محمد علوان نامی صحافی کو 96 گھنٹے تک پابند سلاسل رکھا۔ ان صحافیوں کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق صیہونی فوج نے صحافیہ بشریٰ الطویل اور امین صیام کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا۔ الطویل کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع کی گئی۔

ان پر اسرائیل کے خلاف مواد نشر کرنے اور نفرت پھیلانے سمیت کئی دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

کلب کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل صحافیوں میں چھ کو مختلف عرصے کی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان میں محمود عیسیٰ موسیٰ 1993ء سے پابند سلاسل ہیں اور انہیں تا حیات عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 18 صحافیوں کو انتظامی حراست کی نام نہاد پالیسی کے تحت قید کیا گیا ہے۔ اسیر مریض بسام السائح آٹھ اکتوبر 2015ء سے پابند سلاسل ہیں۔

تین فلسطینی صحافیوں نضال ابو عکر، ھمام حنتش اور حسن صفدی کو بغیر فرد جرم عائد کیے پابند سلاسل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات چلائے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 29 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.