• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی تنظیموں کا اعلانِ القدس پر امریکہ کو انتباہ

ہفتہ 24-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10278
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیموں اور گروہوں نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ چودہ مئی دو ہزار اٹھارہ کو امریکی سفارتخانہ، تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا جائے گا۔

چودہ مئی سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا دن ہے جو یوم نکبہ کے نام سے مشہور ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ امریکا کا یہ اعلان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی حکومت صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کی حمایت کر کے خطے کے امن و استحکام کو ختم کرنے پر مصر ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ یوم نکبہ، تاریخ کے گھناؤنے ترین مجرمانہ اقدام کی یاد دلاتا ہے اور موجودہ امریکی حکومت کی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے لئے اس دن کا انتخاب، صیہونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف اس جرم کے ارتکاب کا انعام دینے کے مترادف ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی اعلان کیا ہے کہ فلسسطینی عوام تحریک مزاحمت کو وسیع تر کر کے امریکا کے اس اشتعال انگیز اعلان کا جواب دیں گے۔

فلسطین کی قومی جدت عمل تحریک کے سیکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی نے بھی امریکی وزارت خارجہ کے اس اعلان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کو امریکی حکومت کے اس فیصلے کا فوری جواب دینا چاہئے۔

محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی انتظامیہ نے بھی امریکی حکومت کے اس اعلان کی مذمت کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.