• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر کی اہلیہ اور والد سمیت اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 5 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 24-02-2018
in فلسطین
0
0Pala6277
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کےدوران اسیر فلسطینی کی اہلیہ اور اس کے والد سمیت کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں سلفیت، الخلیل اور بیت لحم میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کاروائیوں کے دوران کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں ایک اسیر کی اہلیہ  اور والد بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے المدارس، راس الجورہ اور شاہراہ السلام، کریات اربع اور دیگر علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملوں کے ساتھ ساتھ صوتی بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے ایک فلسطینی شہری کی شناخت عرفات القواسمہ کے نام سے کی گئی ہے۔

الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں کے دوران بیت امر سے ایک فلسطینی شہری کے گھر میں گھس کر لوٹ مار اور توڑپھوڑ کی۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ صیہونی فوج نے وسطی الخلیل میں تلاشی کے وران العین اور الجلدہ کے مقامات پر چھاپوں میں 20 سالہ عیسیٰ ھاشم عمر ارو دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر کی شاہراہ السلام سے ایک فلسطینی عامر ربحی العویوی کو حراست میں لے لیا۔

ادھر جمعہ کے روز جنوبی بیت لحم میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے اسیر فلسطینی عبدالمنعم محمد عمران صلاح کی اہلیہ  نیفین صلاح اور ان کے والد 67 سالہ محمد عمران صلاح کو حراست میں لے لیا۔ خیال رہے کہ عبدالمنعم صلاح  کو دو سال قبل حراست میں لیا گیا تھا اور بغیر مقدمہ چلائے اسے قید رکھا گیا ہے۔

تلاشی کے دوران 24 سالہ شرف داؤد عبید کو سفلیت سے حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.