• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری حکومت اسرائیل سے گیس درآمد کی ڈیل میں فریق نہیں : صدر السیسی

جمعرات 22-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10256
0
SHARES
2
VIEWS

قاہرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ طے شدہ حالیہ گیس معاہدے میں فریق نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انھوں نے بدھ کے روز دارالحکومت قاہرہ میں سرمایہ کاروں کے لیے مختلف سروسز سنٹرز کا افتتاح کیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے وضاحت کی ہے کہ مصری حکومت ایک نجی کمپنی کے اسرائیل سے قدرتی گیس کی درآمد کے معاہدے میں بالکل بھی فریق نہیں ہے۔

صدر السیسی کا کہنا تھا کہ مصر کچھ بھی چھپانا نہیں چاہتا ہے اور جو کچھ طے پایا ہے ، وہ مصر سے تعلق رکھنے والی ایک نجی کمپنی اور ریاست اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔

قبل ازیں اسرائیل نے مصر کی ایک نجی کمپنی ’’ڈولفینس ہولڈنگز ‘‘ کے ساتھ آیندہ دس سال تک پندرہ ارب ڈالرز کے عوض گیس برآمد کرنے کے ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے وزیر تیل طارق مُاّو نے بھی کہا ہے کہ حکومت کا اس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مصرکی پٹرولیم کی وزارت کے ترجمان حامد عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اسرائیل سے گیس درآمد کرنے کے اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو اس کی فریق دونوں نجی کمپنیاں گیس پائپ لائنز کے مقامی نیٹ ورک کو استعمال کریں گے اور مصر میں قدرتی گیس کو مائع گیس میں تبدیل کرنے کے اسٹیشن بھی استعمال کرسکیں گی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گیس مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئے قوانین کے تحت اب کمپنیاں مقامی مارکیٹ میں گیس خرید ، درآمد اور دوبارہ فروخت کرسکتی ہیں اور وہ اس کو مائع گیس میں تبدیل کرکے دوبارہ برآمد بھی کرسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کے بہت سے ممالک مصر کی اس پیش کش سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.