• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گذشتہ پانچ سال کے دوران صیہونیوں کی فلسطین میں آباد کاری میں اضافہ

جمعرات 22-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6704
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے مظالم اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے صیہونیوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں یہودی کالونیوں کے امور کے انچارج یعقوب کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں صدر بننے بعد غرب اردن میں صیہونیوں کی آمد اور آباد کاری میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

یعقوب کاٹز نے کہا کہ امریکا میں صدر ٹرمپ کی حکومت اور ان کی پالیسیاں برقرار رہیں تو آنے والے برسوں میں فلسطین میں صیہونیوں کی آمد اور آباد کاری میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی نسبت موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صیہونی آباد کاروں کے حوالے سے نرم پالیسی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری کے بعد سے اب تک فلسطین میں صیہونی آباد کاروں کی تعداد میں 3.4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس غرب اردن میں صیہونیوں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 899 تھی اور رواں سال جنوری میں یہ تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159 ہوگئی ہے۔

صیہونی عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری میں 21.4 فی صد اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں غرب اردن میں صیہونیوں  کی تعداد میں پانچ لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.