• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اذان پر پابندی کا اسرائیلی قانون، پولیس کو مساجد پر چھاپوں کا اختیار

بدھ 21-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10246
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی سے متعلق بل میں ترمیم کے بعد اس پر دوبارہ بحث شروع کی ہے۔ ترمیمی مسودے میں اسرائیلی پولیس کو فلسطینی مساجد پر دھاوا بولنے، انہیں بند کرنے، لاؤڈ اسپیکرقبضے میں لینے اور مساجد کے دیگر امور میں مداخلت کا اختیار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز حکومتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان، القدس امور کے وزیر زئیف الکین اور دیگر سینیرعہدیداروں نے شرکت کی۔ ترمیمی بل جسے ’اذان پر پابندی‘ کا نام دیا گیا ہے کو ابتدائی رائے شماری کے لیے مارچ میں کنیسٹ میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اذان پر پابندی کے ترمیمی قانون میں پولیس کو مساجد پر قدغنوں کے لیے وسیع تر اختیارات دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج مساجد پر چھاپے مار کر انتظامیہ اور نمازیوں کو زدو کوب کرنے، لاؤڈ اسپیکر ضبط کرنے اور دیگر مکروہ حربوں کی مجاز ہوگی۔

ترمیمی بل میں مساجد پر چھاپوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی جانب سے لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار شیکل جرمانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مساجد میں اذان کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا بل ’جیوش ہوم‘ سیاسی جماعت کے شدت پسند لیڈر موطی یوگیو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ اس  مسودے میں رات گیارہ بجے سے صبح سات بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.