• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس پر امریکی پابندیاں اسرائیلی موقف کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے: فوزی برھوم

ہفتہ 17-02-2018
in حماس
0
0Pala5956
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں اور جماعت کی قیادت کو بلیک لسٹ کرنے کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے امریکی ایوان نمائندگان سے حماس کے خلاف پابندیوں کے بل کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ صیہونی ریاست فلسطینی عوام کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہے، حماس اپنے قوم کے دفاع کے لیے کام کررہی ہے۔ جماعت پر شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس پر شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور استعمال کرنے کا امریکی الزام صیہونی ریاست کے موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے صیہونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی اور اسرائیل کے موقف کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ حماس امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ کے دباؤ میں نہیں آئے گی بلکہ امریکی انتقامی کارروائیاں حماس کو قوم کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطینیوں کی امداد بند کرنا، بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے  اور اسماعیل ھنیہ کو بلیک لسٹ کرنے کے اقدامات فلسطینیوں کے خلاف امریکاکی انتقامی پالیسی کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ بل میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حماس شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کرتی رہی ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنا دہشت گردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حماس شہریوں کو جنگ کے دوران انسانی ڈھال بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔

بل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اپنے ہائی کمیشن کو حماس پر مزید عالمی پابندیاں عائد کرانے کے لیے احکامات صادر کریں۔

امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد یہ بل سینٹ میں پیش کیا جائے گا اور آخر میں صدر کی منظوری کے بعد اسے عملی شکل دی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس پر امریکی پابندیاں اسرائیلی موقف کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے: فوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.