• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غیرقانونی صیہونی آباد کاری امن عمل میں رکاوٹ ہے: یورپی یونین

جمعرات 15-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5850
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین نے فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی صیہونی آباد کاری اور فلسطینیوں کوں مکانات مسماری کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے اسرائیلی ریاست سے صیہونی بستیوں کی تعمیرو توسیع کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے ایک سینیرعہدیدار کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غرب اردن کے ’سیکٹر C‘ میں بین الاقوامی معاہدوں اورقوانین کی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے سنہ 1967ء کی حدود میں نافذ العمل نہیں۔ یورپی یونین فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کے حل تک مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات اور سرگرمیوں کو خلاف قانون تصور کرتی ہے۔

رام اللہ اور القدس میں یورپی یونین کے ہائی کمیشنز کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی تازہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کے لیے نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبوں کو بند کرتے ہوئے حالیہ منصوبوں کے بارے میں وضاحت کرے کہ اس نے کیوں کر آباد کاری غیرقانونی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ صیہونی آباد کاری کے منصوبوں سے فلسطینیوں کے ساتھ مستقبل میں کسی امن معاہدے کے امکانات ختم ہو کر رہ جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ یورپی یونین نے اسرائیلی حکام سے اس معاملے کی وضاحت کے لیے کہا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان منصوبوں پر نظرثانی کریں گے کیونکہ یہ بامقصد امن بات چیت کی بحالی کے لیے کوششوں کے ضمن میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں‘‘۔

بیان میں یورپی یونین کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ’’یہودی آبادکاروں کے لیے مکانوں کی تعمیر سے متعلق سرگرمی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔اس سے تنازع کا دوریاستی حل معدوم ہو کر رہ جائے گا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا‘‘۔

یونین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی مشرق وسطیٰ جنگ میں غربِ اردن ، مشرقی بیت المقدس اور گولان کی چوٹیوں سمیت جن علاقوں پرقبضہ کیا تھا، وہ اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کا حصہ نہیں ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغیرقانونی صیہونی آباد کاری امن عمل میں رکاوٹ ہے : یورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.