الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیا گیا فلسطینی نوجوان فدائی
حملےکی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اس کی جانب سے کسی کارروائی سے قبل ہی اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے پر متمرکز اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران ایک فلسطینی کوحراست میں لیا۔ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیا گیا فلسطینی نوجوان فدائی حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم اسے کارروائی سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا۔
