• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کے لیے امیرقطر کا ایک کروڑ ڈالر فوری امداد کا اعلان

جمعہ 09-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10134
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قطر کے امیرالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ٹیلی فون کرکے انہیں غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل کا یقین دلایا ہے۔ امیر قطر نے غزہ کے عوام کو درپیش معاشی بحرانوں کے حل کے لیے 33 ملین قطری ریال کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں نوے لاکھ ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر نے جمعرات کی شام اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کو غزہ کی پٹی کو درپیش مشکلات اور فلسطین کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں جاری مالی بحران، ایندھن کی قلت اور دیگر مسائل کے باعث صحت کا شعبہ سنگین بحران سے دوچار ہے۔ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث کئی اسپتال بند ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

امیر قطر نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ ان کا ملک غزہ کے محصورین کی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبے بدستور جاری رہیں گی اور غزہ کو درکار ایندھن کی ضرورت پوری کرنے میں اس کی مدد کی جائے گی۔

اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر اور قطری عوام کی طرف سے فلسطینیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کی تحسین کی اور کہا کہ فلسطینی قوم قطر کی شکر گذار ہے۔

قطری اخبارات کے مطابق امیر قطر نے غزہ کی پٹی کو فوری طور پر نوے لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم کی امداد دینے کا حکم دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے لیے امیرقطر کا ایک کروڑ ڈالر فوری امداد کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.