مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک وسیع وعریض یہودی پکنک پوائنٹ (سیرگاہ) کے قیام کے حکومتی منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ہفت روزہ ’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں حکومت اور بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے القس میں جبل زیتون کی چوٹی پر ایک وسیع وعریض سیرگاہÂ کے قیام پر کام شروع کیا ہے۔یہ سیرگاہ بیت اوروت اور بیت ھحوشن نامی صیہونی کالونیوں کے درمیان قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عبرانی جریدے کے مطابق مذکورہ سیرگاہ کے لیے کئی لاکھ شیکل کی رقم خرچ کی جائے گی۔ رقم کا زیادہ تر حصہ فنڈ ریزنگ ذریعے جمع کیاÂ جائے گا۔
