سلفیت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں صیہونی آباد کاروں کے ایک مسلح گروپ رات گئے فلسطینی انٹیلی جنس کے ایک سینیر عہدیدار پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جب کہ اس کی گاڑی کو توڑپھوڑ دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے گروپ نے فلسطینی انٹیلی جنس افسر ولید شوباش کی گاڑی کو سڑک پر روکا۔ انہیں گاڑی سے گھیسٹ کرنیچے لایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران گاڑی پر شدید سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ سلفیت میں ’ارئیل‘ نامی صیہونی کالونی کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین نے بتایا یہ صیہونی آباد کاروں نے فلسطینی انٹیلی جنس افسر پرتشدد کیا کے نتیجے میں اس کا ایک بازو ٹوٹ گیا جب کہ سنگ باری اور ڈنڈوں کے استعمال سے گاڑی کی توڑپھوڑ کی گئی۔
