• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ پر اسرائیلی حملے کا خطرہ، حماس نے عسکری کیمپ خالی کرالیے

جمعرات 08-02-2018
in حماس
0
0Pala10126
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں آج جمعرات کو نفیر عام کا اعلان کرتے ہوئے حساس مقامات پر ہنگامی نافذ کردی ہے۔ حماس کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا خطرہ موجود ہے اور اس خطرے کے پیش نظر غزہ میں القسام بریگیڈ کے تمام عسکری کیمپ بھی خالی کرالیے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے ’قدس پریس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گذشتہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی مشقوں کے تناظر میں جماعت نے اپنے کارکنان کو الرٹ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت جارحیت کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل کی طرف سے جنگی مشقوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے اور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے لیے جماعت کے  عسکری ونگ کے مراکز کو خالی کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ جماعت نے تمام عسکری کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیں اور موبائل فون استعمال نہ کریں۔

ذرائع کے مطابق حماس کی اعلیٰ کمان کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد القسام بریگیڈ نے اپنے سیکیورٹی مراکز خالی کردیے ہیں تاکہ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے سے بچا جاسکے۔

اگرچہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے قریب حالیہ ایام میں مشقیں معمول کا حصہ ہیں مگر حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے اطراف میں فوجی مشقوں کا مقصد غزہ پر چڑھائی کی تیاری ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج کی نقل وحرکت سے کئی قسم کے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال خطرناک جنگ ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جاری بحران ایک نئی جنگ کا موجب بن سکتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پر اسرائیلی حملے کا خطرہ، حماس نے عسکری کیمپ خالی کرالیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.