• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی حکومت کا اسرائیل سے روابط ختم کرنے کی تیاری

جمعرات 08-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10120
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی زیرقیادت  مخلوط فلسطینی حکومت نے تنظیم آزادی فلسطین کی سفارش کے بعد اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں فلسطینی حکومت کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسرائیل کے ساتھ سیاسی، انتظامی، اقتصادی اور سیکیورٹی شعبوں سمیت تمام دوطرفہ امور میں رابطے ختم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ روابط ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔ پیرس اقتصادی معاہدہ بھی ختم ہوجائے گا جس کے بعد فلسطینی قوم اسرائیل پر معاشی انحصار کے بجائے آزاد معاشی پروگرام تشکیل دینے کی پوزیشن میں آجائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے اقتصادی منصوبوں کے تحت فلسطین میں معاشی بیداری کو فروغ دینے کی کوش کی جائے گی۔ عرب اور مسلمان ممالک، دوست ملکوں اور یورپی یونین کے ساتھ براہ راست تجارتی اور اقتصادی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

حکومت نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے لیے ایک جائزہ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمیٹی صیہونی ریاست کے ساتھ جاری تعلقات ختم کرنے اور متبادل آپشنز تجویز کرے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تنظیم آزادی فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک دوسرے سیاق میں حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کے بارے میں امریکی وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کا اقدام فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاست کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.