• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الشیخ خضر عدنان کے مقدمہ کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

منگل 06-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10109
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت ’سالم‘ نے اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنما الشیخ خضر عدنان کے خلاف جاری مقدمہ کی سماعت 28 فروری 2018ء تک ملتوی کردی ہے۔

اگلی سماعت میں الشیخ عدنان کے وکیل کو اپنے دلائل پیش کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ اسرائیلی پراسیکیوٹر کی طرف سے عائد کردہ الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کرہ ایک بیان میں کیا ہے کہ الشیخ عدنان کو اسرائیلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف عائد کردہ الزمات کی سماعت کی گئی۔

اس موقع پر اسرائیلی  فوجی پراسیکیوٹر نے الشیخ خضرعدنان پر اسلامی جہاد کے لیے کام کرنے کا الزام عائد کیا اور کا کہ عدنان اسلامی جہاد کے سرکردہ رکن ہیں اور اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

شہداء فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ خضرعدنان کو 11 دسمبر 2017 ء کو جنین سے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت صیہونی فوج نے اسیر کے اہل خانہ اور اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کی بھی کوشش کی تھی۔ صیہونی فوج نے الشیخ عدنان کو زمین پر پٹخنے کے بعد اس کے ہاتھ اور پاؤں باندھ دیے تھے اور اس کے بعد ٹارچر سیل میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان پر تشدد کیا گیا۔

خیال رہے کہ الشیخ خضرعدنان کی عمر 40 سال ہے اور وہ چھ بچوں کے باپ ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج باربار حراست میں لیتی اور انہیں اسلامی جہاد کے لیے کام کرنے کی پاداش میں قیدو بند میں ڈالا جاتا رہا ہے۔

خضرعدنان ان فلسطینیوں میں سر فہرست ہیں جو اپنی بلا جواز قید اور مظالم کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2014ء میں انتظامی قید کے خلاف مسلسل 66 دن تک بھوک ہڑتال کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالشیخ خضر عدنان کے مقدمہ کی سماعت 28 فروری تک ملتوی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.