• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’کینسر‘ فلسطین میں اموات کا دوسرا سب سے بڑا سبب قرار!

منگل 06-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10099
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ملک میں کینسر کے تیزی سے پھیلاؤ کے حوالے سے انتہائی خطرناک اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کینسر فلسطین میں اموات کا دوسرا بڑا سبب بن چکا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی مریضوں کے علاج پر عائد کردہ پابندیوں اور دیگر قدغنوں کے باعث کینسر کے مریضوں کو علاج میں مشکلات درپیش ہیں اور اموات کی ایک بڑی وجہ اسرائیلی رکاوٹیں اور پابندیاں بھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 17 برسوں کے دوران فلسطین میں کینسر کے باعث ہونے والی اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوتا رہا ہے۔ سنہ 2000ء میں فلسطین میں کینسر کے باعث 1073 افراد کا انتقال ہوا جب کہ 2016ء میں کینسر کے باعث فوت ہونے والوں کی تعداد 2536 تک جا پہنچی ہے۔

سنہ 2015ء کی نسبت 2016ء میں کینسر کی شرح میں 5,8فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فلسطین میں ہونے والی اموات کا دوسرا بڑا سبب کینسر کا مرض بتای گیا ہے۔ فلسطین میں دو سال قبل ہونے والی اموات میں 14 فی صد کینسر کے باعث ہوئیں جب امراض قلب، خون کی شریانوں کی بندش اور دیگر اسباب کے باعث اموات کی شرح 30.6 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کے شمالی اضلاع مین سرطان کے تیزی سے پھیلنے کےخدشات ہیں۔ سال 2016ءکے اعدادو شمار کے مطابق کینسر کےمرض کا شکار 47.6 فی  صد مرد اور 52.4 فی صد خواتین ہیں۔

عمر کے اعتبار سے 65 سال کی عمر کے 906 افراد کینسر کے باعث فوت ہوئے جو کہ کل تعداد کا 35.7 فی صد ہے۔ 15 سے 64 سال کی عمر میں کینسر کے باعث فوت ہونے والوں کا تناسب 59.1 فی صد ہے۔

جغرافیائی اعتبار سے غرب اردن کا علاقہ بیت لحم کینسر کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اس میں ایک لاکھ افراد میں اوسطات 160 کینسر کے مریض ہیں۔ بیت المقدس کینسر کے حوالے سے سب سے کم متاثرہ علاقوں میں ہے جہاں ایک لاکھ میں 13.8 افراد کینسر کے مریض ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.