مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) اسرائیلیی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے نئے میزائل سسٹم کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان کے کثیرالاشاعت اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طویل بحث و مباحثے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے نئے میزائل سسٹم کی منظوری دی ہے۔ نئے میزائل سسٹم کے تحت 150 سے 300 کلو میٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل تیار کیے جائیں گے۔عبرانی اخبار کے مطابق پہلے مرحلے میں 150 کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل تیار کیے جائیں گے۔ میزائل سسٹمÂ اس طرح کے ایک گھنٹے میں 400 میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ اگلے مرحلے میں میزائلوں کی رینج دوگنا کردی جائے گی۔ 300 کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری کے بعد شام اور لبنان اسرائیل کے نشانے پر آجائیں گے۔
اس منصوبے پر تقریبا دو ارب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اسے مکمل ہونے میں دس سال کا عرصہ لگے گا۔
اسرائیل کی جانب سے یہ میزائل سسٹم ایک ایسے وقت میں تیار کیا جا رہا ہے کہ جب موجودہ صیہونی حکومت شام اور لبنان کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر یسرائل کاٹز نے دھمکی دی تھی کہ اگر لبنان کے خلاف جنگ ہوتی ہے تو لبنان کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا جائے گا۔
