• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل میں مقیم افریقی تارکینِ وطن کو بے دخلی کے لیے نوٹس جاری

اتوار 04-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10077
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) اسرائیلی حکام نے ملک میں مقیم ہزاروں افریقی تارکینِ وطن کی بے دخلی کے لیے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اتوار کو ان تارکین وطن میں تقسیم کیے گئے خطوط میں کہا ہے کہ ان کے پاس اس پیش کش کو قبول کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ہے ۔وہ اگر ایک افریقی ملک میں منتقلی پر رضا مند ہوجاتے ہیں تو انھیں 35 سو ڈالرز اور طیارے کا ٹکٹ دیا جائے گا لیکن جو تارکینِ وطن یکم اپریل تک اس پیش کش کو قبول نہیں کریں گے انھیں غیر معینہ مدت کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔

اسرائیل میں اس وقت تقریباً چالیس ہزار افریقی تارکین وطن مقیم ہیں۔ ان میں زیادہ تر کا تعلق اری ٹیریا اور سوڈان سے ہے ۔ وہ حالیہ برسوں کے دوران میں بہتر معاشی مواقع کی تلاش میں اسرائیل آگئے تھے۔ ان میں سے بہت سوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انھیں افریقی ملک روانڈا بھیجا جا سکتا ہے۔

ان افریقی تارکینِ وطن کی اسرائیل سے جبری بے دخلی کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے اور پائیلٹوں ، ڈاکٹروں ، یہودی ربیوں اور ہولو کاسٹ میں زندہ بچ جانے والوں نے اسرائیلی حکومت سے ان کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ یہ ایک غیر اخلاقی عمل ہے اور اس سے اسرائیل کا صیہونی تارکین وطن کی آماج گاہ کے طور پر تشخص بھی متاثر ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل میں مقیم افریقی تارکینِ وطن کو بے دخلی کے لیے نوٹس جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.