رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےÂ وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میںÂ النبی الصالح کے علاقے میں صیہونی شرپسندوں نے اشعال انگیز نعروں کی چاکنگ اور دھمکی آمیز نعرے تحریر کیے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی اشرار نے النبی الصالح میں رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھا کر گھروں کی بیرونی دیواروں پر عرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کیے۔مقامی سماجی کارکن محمد التمیمی نے بتایا کہ صیہونی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کےخلاف فلسطینیوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔
صیہونی آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد فلسطینی شہری خوف کا شکار ہیں۔
