• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی صدر محمود عباس جلد سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے

جمعہ 02-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10058
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس 20 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے۔ کونسل کے صدر نے بتایا ہے کہ محمود عباس مشرق وسطیٰ کے بارے میں ماہانہ عام اجلاس میں شرکت کریں گے، جو اسرائیل فلسطین تنازع کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فروری کے لیے سکیورٹی کونسل کے صدر کویت کے سفیر منصور العتیبی نے کہا ہے کہ ’’وہ ایک ریاست کے صدر ہیں اور جو عنوان زیر غور آئے گا، اُس کے بارے میں اُنھیں براہ راست تشویش ہے‘‘۔

منصور العتیبی کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں کونسل کے ارکان کے لیے بہت ہی اچھی بات ہوگی کہ صدر سے ملاقات ہو اور اُنھیں سنا جائے‘‘۔

اس ماہانہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ امن عمل بریفنگ دیتے ہیں، جب کہ فلسطینی اور اسرائیلی ایلچی اپنا بیان درج کراتے ہیں۔ کونسل کے ارکان کو صورت حال کے بارے میں بولنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

کویتی سفیر منصور العتیبی نے کہا کہ عباس کی شرکت کی تجویز سے کونسل کے کسی بھی رکن نے اختلاف نہیں کیا۔

ادھر، اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اُنھوں نے عباس کو دعوت دینے پر نکتہ چینی کی ہے۔

اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ’’اپنی حالیہ تقاریر میں یہودیوں کے خلاف کلمات ادا کرنے کے بعد، اب محمود عباس اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے کسی امکان کو ختم کرنے کے درپے ہیں‘‘۔ ’’امریکہ کے خلاف اقدامات جاری رکھنے اور اسرائیل کے خلاف یکطرفہ اقدام لیے جانے کی خواہش کا اظہار کرنے کے بعد، عباس آج کی حقیقت کا مکمل ادراک نہیں کر پا رہے ہیں اور اپنے عوام کے بہتر مستقبل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘‘۔

دسمبر میں، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرے گا اور اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرے گا۔ انتہائی غصے کے عالم میں عباس نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب امریکہ امن عمل میں مصالحت کا کردار ادا نہیں کر پائے گا۔ اُنھوں نے، آخری لمحات پر، خطے کے دورے پر آئے ہوئے امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ملاقات کو منسوخ کر دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.