• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’اونروا‘ کا امریکا سے امداد بندش کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

جمعہ 02-02-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10056
0
SHARES
0
VIEWS

برسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے ادارے ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ اونروا‘ نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’اونروا‘ کے کمشنر جنرل پییر کرین پال نے برسلز میں فلسطین کے ڈونرممالک کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کی امداد کم کرنے کا اعلان حیران کن ہے۔ انہیں یقین نہیں آتا کہ آج تک فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑھ چڑھ کر امداد دینے والا ملک امریکا اچانک کیسے تبدیل ہوگیا۔

کرین پال کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد 30 کروڑ ڈالر سالانہ سے کم کرکے 60 ملین ڈالر کرنا ہمارے لیے باعث تشویش ہے کیونکہ اتنی خطیر رقم کی کمی سے اونروا کے منصوبے بری طرح متاثر ہوں گے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی صدر کے فیصلے کے ممکنہ مضمرات سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدام کرے۔

امدادی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد سے منہ موڑنے کے بعد ہمیں نئی حکمت عملی وضع کرنے اور نئے ڈونرز تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لاکھوں پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے جاری منصوبوں میں تعطل پیدا ہونے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

کرین پال کا کہنا تھا کہ  فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد کے بارے میں غور کے لیے عرب وزراء خارجہ کا اہم اجلاس آج  جمعرات کو قاہرہ میں ہوگا۔

خیال رہے کہ ’اونروا‘ سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم 50 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود پر صرف کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.