• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عماد العلمی کی موت قوم اور حماس کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے: خالد مشعل

جمعرات 01-02-2018
in حماس
0
0Pala7014
0
SHARES
1
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے جماعت کے سرکردہ رہنما عماد العلمی کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ العلمی ایک زیرک قومی رہنما تھے۔ ان کی موت پوری فلسطینی قوم بالخصوص حماس کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عماد العلمی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب میں خالد مشعل نے کہا کہ عماد العلمی ایک زیرک قومی رہنما، صاحب عز، راست فکر اور جرات وبہادرکی زندہ مثال تھے۔

انہوں نے العلمی کی قوم اور آزادی کے لیے بے مثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہم سب کے رہنما تھے۔ انہوں نے آزادی کی جدو جہد، جہاد اور مسلح مزاحمت کی کئی سال تک بے لاگ رہنمائی کی۔

خالد مشعل نے کہا کہ عماد العلمی قومی نوعیت کے اہم امور میں فیصلہ سازی اور مضبوط قوت ارادی کے مالک تھے۔

جب میں جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ تھا، وہ میری ٹیم کا حصہ تھے اور میں ان کی قوت فیصلہ، بہادری اور مزاحمت کے حوالے سے موقف کا معترف تھا۔

عماد العلمی کی موت فلسطینی مزاحمتی قوتوں بالخصوص حماس اور پوری فلسطینی فلسطینی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کا یہ خلاء برسوں تک پورا نہیں ہو پائے گا۔

خیال رہے کہ حماس رہنما عماد العلمی تین ہفتے قبل اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا  مگر وہ کل منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔ ان کی حادثاتی موت پرحماس کی قیادت، کارکن اور پوری فلسطینی قوم سوگوار ہے۔

فلسطینی مذہبی اور سیاسی قیادت نے العلمی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعماد العلمی کی موت قوم اور حماس کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے: خالد مشعل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.