• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قابض صیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 60 فلسطینی گرفتار

منگل 30-01-2018
in فلسطین
0
0Pala10031
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے تازہ کریک ڈاؤن اور گھر گھر تلاشی کے دوران کم سے کم ساٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب غرب اردن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 26 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ آج منگل کو علی الصباح کریک ڈاؤن ایک بار پھر شروع کیا جس میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے شہریوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران توڑپھوڑ کی اور لوٹ مار کے ساتھ شہریوں کو زدو کوب کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بعض اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کو مزاحمت کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی شہر جنین میں ایک کارروائے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے حماس رہنما اور عالم دین الشیخ ابراہیم الجبر المعروف ابو مصعب کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر حراست میں لینے کے بعد جیل میں منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ ابو عصب اب تک 20 اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

صیہونی فوج نے سابق اسیر اور حماس رہنما جمعہ ابو خلیفہ کو حراست میں لینے کے بعد انہیں بھی جیل میں ڈال دیا۔

جنین سے حماس کے دو دیگر رہنما لطفی ابو النصر اور فرحان السعدی کو بھی حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں تلاشی کے دوران 65 سالہ حماس رہنما کریم احمد عیاد کو حراست میں لیا۔ اسی علاقے سے حماس کے طلبہ ونگ کے رکن ایاس بسام الفراحین کو حراست میں لیا گیا۔

بیت المقدس کے علاقے العیساویہ میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو علی الصباض غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تازہ کریک ڈاؤن میں گرفتار بعض فلسطینیوں کی شناخت درج ذیل ناموں سے کی گئی ہے۔ مهند ناصر محمود.  نضال محمود. آدم كايد محمود. عيسى ناصر. محمود أبو عويس أنس أبو عَصّب. محمد أبو رومي. بشار محيسن. محمود عاصم عبيد. سمير أكرم عطية. يحيى عرفات درباس. حامد شفيق عبيد. محمود شفيق عبيد. رشاد أبو ريالة. عبد الله أبو عصب. يوسف بلال أبو الحمص

. شادي عطية. وسام سميح عليان، محمد زكريا عليان  . محمد عليان عليان  . عبد القادر داري. صالح نعيم محيسن. نسيم سامي محيسن. شادي عطية ، سمير عطية. اور عطية

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.