• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی ریاست کا دباؤ، سلووینیا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے لیا

ہفتہ 27-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10004
0
SHARES
2
VIEWS

لیوبلیانا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی بلیک میلنگ اور صہیونی ریاست کے دباؤ کے نتیجے میں سلووینیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلووینیا کے صدر پوروٹ پاھور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ان کا ملک فلسطینی مملکت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ فلسطین کو تسلیم کرنا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پہلے سے جاری بحران کو مزید بڑھانے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ان کی حکومت کو فلسطین کو تسلیم کرنے کا مناسب موقع نہیں ملا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو سلووینیا کے وزیر خارجہ کارل اریافیک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے تاہم آج صدر پاھور نے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں فلسطین کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

اریافیک نے یہ اعلان برسلز میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلوینیا کی پارلیمنٹ آئندہ موسم بہار میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا  باضابطہ اعلان کرے گی۔

آئندہ بدھ کو وزیر خارجہ پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کا اہم اجلاس بھی بلائیں گے جس میں مارچ یا اپریل میں فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا بل منظور کرنے پر غور کیا جائے گا۔ تاہم صدر کے بیان کے بعد یہ پیش رفت آگے بڑھتی دکھائی نہیں دیتی۔

سوموار کو اسرائیل میں متعین سلووینیا کی سفیر ’بربارہ سوسنیک‘ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے رد عمل مین لیوبلیانا کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر مجبور ہونا 1 پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلوینیا 2014ء سے فلسطین کو تسلیم کرنے پرغور کررہا تھا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے 28 رکن ملکوں میں سے9 نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے۔ ان میں سویڈن جیسا اہم ملک بھی شامل ہے۔ دیگر یورپی ملکوں میں جمہوریہ چیک، سلواکیا، ہنگری، پولینڈ، بلغاریا، رومانیا، مالٹا اور قبرص شامل ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے سلوانیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لینے کے پیچھے امریکا کی بلیک میلنگ اور صہیونی ریاست کا دباؤ ہوسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی ریاست کا دباؤ، سلووینیا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے لیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.