• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈیموکریٹس میں اسرائیل کی حمایت میں تاریخ ساز کمی

جمعرات 25-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9971
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا میں ’پیو ریسرچ‘ سینٹر کے زیراہتمام اسرائیل کے لیے امریکیوں کی طرف داری پر رائے عامہ کا ایک جائزہ لیا گیا۔ اس رپورٹ کے جاری کردہ نتائج میں بتایا گیا ہے کہ امریکیوں کی اسرائیل کی طرف داری اور بے جا جانب داری کا ایک سبب مذہب بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مریکا میں 79 فی صد ری پبلیکن اور 27 فی صد ڈیموکریٹس اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’پیو مرکز’ کی رپورٹ میں امریکا میں اسرائیل کے حوالے سے گذشتہ چالیس سال کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے چالیس برس پیشتر اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس کے نقطہ نظر میں کوئی زیادہ فرق نہیں تھا۔ چالیس سال پہلے 49 فی صد ری پبلیکنز اور 44 فی صد ڈیموکریٹس اسرائیل کی حمایت کرتے تھے جب کہ امریکا کے 45 فی صد آزاد خیال اور لبرل بھی اسرائیل کی طرف داری کرنے میں مشہور تھے۔ اس لیے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ چار عشرے پیشتر بیشتر امریکیوں کا اسرائیل کے بارے میں نقطہ قریب قریب ایک ہی جیسا تھا۔

امریکی ری پبلیکنز میں اسرائیل کی حمایت میں اضافہ سابق صدر جارج بش کے دور سے ہوا اور آج ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں یہ اپنے بام عروج پر پہنچا۔ رواں عشرے کے دوران ڈیموکریٹس کی اسرائیل میں حمایت میں کمی آئی جو اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ سنہ 2001ء میں ڈیموکریٹس کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت 25 فی صد تھی جو اس وقت سب سے زیادہ حمایت شمار کی جاتی تھی۔

’پیو مرکز‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے لبرل حلقوں کا اسرائیل اور فلسطینیوں کے بارے میں نقطہ نظر ڈیموکریٹس کے خیالات کے قریب ہے۔ دونوں جماعتوں (ری پبلیکن اور ڈیموکریٹس) کے 35 فی صد لبرز فلسطینیوں کے حامی ہیں۔ ان میں لبرل ڈیموکریٹس کی اسرائیل کی طرف داری کرنے والوں کی تعداد 19 فی صد ہے۔ سنہ 2001ء کے بعد یہ کم ترین سطح ہے۔ آج سے دو عشرے قبل لبرلز کی اسرائیل کی حمایت 48 فی صد تھی اور فلسطینیوں کی حمایتیوں کی تعداد صرف 18 فی صد تھی۔

سال 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹس کے امیدوار برنی سنڈرز کو انہی لبرلز کے ووٹوں کی توقع تھی۔ ان کے حامیوں میں فلسطینی نژاد امریکی محجب خاتون لیندا صرصور جیسی خواتین شامل تھیں اور ان کا مقابلہ ہیلری کلنٹن سے تھا۔

سنڈرز نے قضیہ فلسطین کے حامی جیمز زگبی کو جنرل کانگریس کے انعقاد سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کا سیاسی منشور تحریر کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈیموکریٹس میں اسرائیل کی حمایت میں تاریخ ساز کمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.