• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

امریکی ۔ صیہونی گٹھ جوڑ کا ہدف بیت المقدس ہے : اسماعیل ھنیہ

بدھ 24-01-2018
in حماس
0
0Pala9962
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم اپنے ملک اور وطن کا متبادل کوئی اور تصور قبول نہیں اور نہ ہی کسی عرب ملک کی قیمت پر فلسطینی مملکت کا قیام قبول ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حالات حاضرہ کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ارض فلسطین سے باہر فلسطینیوں کے ملک کی کوئی تجویز قبول نہیں ہوگی۔ فلسطینی قوم کا وطن وہی ہے جس میں وہ صدیوں سے رہتے چلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارض فلسطین پر فلسطینی قوم کے وجود کو ختم کرنے اور قضیہ فلسطین کے اسلامی، عرب اور فلسطینی تشخص کو ختم کرنے کی سازشیں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین ہی فلسطین ہے اور مصر مصر ہی ہے۔ فلسطینی قوم نے سنہ 1950ء میں متبادل وطن کا پروگرام مسترد کرکے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ آج بھی فلسطینی اپنے وطن سے وابستہ ہیں اور اس کی ایک انچ سے بھی دست بردار نہیں ہوں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل تیزی کے ساتھ قضیہ فلسطن کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اردن یا مصر کی قیمت پر فلسطینی ریاست کا تصور قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل اردن اور مصر دونوں ایسی تجاویز کو مسترد کرچکے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ قضیہ فلسطین کےد فاع کے لیے نئے علاقائی اتحاد قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہم ایک ایسی پالیسی وضع کررہے ہیں جس کے تحت صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کا سلسلہ روکا جائے اور فلسطینی قوم کو جامع مزاحمت کا حق دیا جائے۔

حماس رہنما نے کہا کہ القدس، پناہ گزین اور غرب اردن کا معرکہ ہم سب کا معرکہ ہے۔ حماس نے علاقے میں نئی بنیادوں پر سیاسی تعلقات استوار کرنا شروع کیے ہیں۔ حماس پوری امت کے ساتھ رابطوں کے لیے کوشاں ہے۔ ان رابطوں کا مقصد قبلہ اوّل اور القدس کے دفاع کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

انہوں نے نابلس میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈی کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی کو بہادری کی مثال قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطینی قوم کی مزاحمت میں مزید تیزی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکا اور اسرائیل کے فیصلوں کا نشانہ قضیہ فلسطین اور القدس ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ دنوں لبنان کے شہر صیدا میں جماعت کے رہنما محمد حمدان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کی مؤثر تحقیقات پر لبنانی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہناتھا کہ محمد حمدان پر قاتلانہ حملہ صیہونی ریاست کے خفیہ ادارے’موساد‘ نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس پورے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کا محور ہے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس کا نہ تو فلسطینی قوم نے استقبال کیا اور نہ ہی خطے میں انہیں کوئی پذیرائی ملی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی ۔ صیہونی گٹھ جوڑ کا ہدف بیت المقدس ہے : اسماعیل ھنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.