بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لیے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے شمال میں واقع عائدہ پناہ گزین کیمپ میں گھس کر تلاشی لی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ گھروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران صیہونی فوج نے دو فلسطینی بچوں محمد صلاح المساعید اور معتز نزیہ بداونہ کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کی عمریں 16 سال بتائی جاتی ہیں۔ دونوں کی گرفتاری مسجد بلال بن رباح کے قریب واقع کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
