غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے حال ہی میں غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہونے والے احمد اسماعیل جرار اور ان کے خاندان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم جرار خاندان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے شہید احمد جرار کے اہل خانہ کو ٹیلیفون کیا اوران سے احمد جرارکی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئےÂ صیہونی ریاست کی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ جرار خاندان نے صیہونی دشمن کے خلاف اور قوم کے دفاع کے لیے بے بہا قربانیاںÂ پیش کی ہیں۔ یہ خاندان پوری قوم کی طرف سے مبارک باد کا مستحق ہے۔
خیال رہے کہ احمد جرار نامی ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کردیاÂ تھا۔ احمد جرار کے والد حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مرکزی رہنما تھے اور انہیں بھی صیہونی فوج نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید کردیا تھا۔
