• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطین کی ’بندر بانٹ‘ کے مجوزہ امریکی ’امن پلان‘ کی تفصیلات!

اتوار 21-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9927
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل حوالے سے تیار کردہ خفیہ امن پلان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’14‘ نے ایک فلسطینی دستاویز حاصل کی ہے جس میں ٹرمپ کے’صدی کی ڈیل‘ کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بیان کردہ تفصیلات میں تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری صائب عریقات کے ایک بیان کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ’امن منصوبے‘ میں غرب اردن کا 10 فی صد علاقہ اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا پر دباؤ ڈالا ہے کہ غرب اردن کا 10 کے بجائے 15 فی صد اسرائیل کو دیا جائے۔

ٹرمپ کے مجوزہ امن پلان میں اسدود، حیفا بندرگاہوں اور بن گوریون ہوائی اڈے کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے لیے مختص کیا جائے گا مگربندرگاہوں اور ہوائی اڈے کا سیکیورٹی بدستور اسرائیل ہی کے پاس رہے گا۔

ٹرمپ کے مجوزہ امن پلان میں غرب اردن سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی بلکہ اسے فلسطینیوں کی کارکردگی سے مشروط کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں ’فلسطین ۔ اسرائیل‘ تنازع کے حل کے لیے ’صدی کی ڈیل‘ کے جس فارمولے کا اعلان کیا ہے، القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا اس کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض عرب ممالک کی طرف سے ٹرمپ کے اس نام نہاد امن فارمولے پرحمایت حاصل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کی ’بندر بانٹ‘ کے مجوزہ امریکی ’امن پلان‘ کی تفصیلات!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.