غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صیہونی ریاست کی دہشت گردی اور القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نےبتایا کہ غزہ میں ایک پُرامن احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غزہ کے مشرقی علاقے میں مظاہرین پر فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ دو فلسطینی شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
ہلال احمر فلسطین کی ایمبولینسوں کی مدد سے آٹھ فلسطینیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدسÂ کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف فلسطین میں روز مرہ کی بنیاد پر احتجاج جاری ہے۔ اسرائیلی فوج پرامن فلسطینی مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں چلاتی ہے جس کے نتیجے میں بیس سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
