• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل قبلہ اوّل کو تقسیم یا شہید کرنے کی سازش کر رہا ہے: نائلہ الوعری

جمعہ 19-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9911
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیرون ملک فلسطینیوں کی پیپلز کانگریس کی طرف تشکیل کردہ  ’دفاع القدس‘ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی ریاست اپنی شاطرانہ اور شیطانی چالوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ کو شہید یا تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قبۃ الصخرۃ کے مقام پر بجلی کی مرمت کی اجازت نہ دینا قبلہ اوّل کے مذہبی امور میں مداخلت  اور مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقام کو قصدا نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

کمیٹی کی چیئرپرسن نائلہ الوعری کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی طرف سے قبلہ اوّل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہیں۔ صیہونی ریاست کی شیطانی چالیں القدس اور پورے فلسطین پر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش ہیں۔ ہم ان کے سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار کرتے ہیں۔ اگر یہ سازشیں جاری رہتی ہیں تو قبلہ اوّل کی تقسیم یا اس کی شہادت پر منتج ہوسکتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اوّل کے کسی بھی حصے کی مرمت فلسطینیوں کی ذمہ داری ہے اور فلسطینی قبلہ اوّل کے تمام امور کی انجام دہی کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرہ میں بجلی کی مرمت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں بجلی کی مرمت کرنے والے الیکٹریشن اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

القددس کمیٹی کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کی مجرمانہ مداخلت کے نتیجے میں قبلہ اوّل کی مرمت کے 40 منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ اسرائیل کا تازہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو آگے بڑھانے کی سازش ہے جس کے تحت مسجدا قصیٰ اور پورا حرم قدسی یہودیوں کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.