• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تمام فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق پر تاکید

جمعرات 18-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9898
0
SHARES
4
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حامی کمیٹی نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد منش انسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرزمین فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انیس جنوری، یوم غزہ کے موقع فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حامی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور آزاد منش لوگوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے متحدہ کوششیں کریں تاکہ تمام فلسطینیوں کی وطن واپسی کا راستہ ہموار ہو سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع سے تحریک مزاحمت اور فلسطین کے مظلوم عوام کا حامی رہا ہے اور منھ زور طاقتوں کے مقابلے میں دنیا بھر میں مظلوموں کا دفاع کرنا اس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

بیان کے مطابق فلسطین کا مسئلہ اور مظلوم فلسطینیوں کا دفاع ایرانی عوام کی دلی خواہش اور تمنا ہے۔

ایران کے ایوان صدر کی مذکورہ کمیٹی نے صیہونی سامراج کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا ابدی دارالحکومت قرار دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتمام فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق پر تاکید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.