• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی عہدیدار نے فوج کے جنگی جرائم کی تصدیق کردی

جمعرات 18-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6148
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں کے خلاف سال ہا سال سے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث صیہونی ریاست اپنے جرائم سے انکاری چلی آ رہی ہے مگر اسرائیل کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا  ریکارڈ سیکشن جنگی جرائم کے واقعات اوران کے شواہد سے بھرا پڑا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک سابق عہدیدار یعقوب  لوزبیک نے کہا کہ ان کی حکومت فلسطینی اراضی میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں جنگی جرائم کے واقعات کے ان گنت شواہد کو دانستہ طور پر ریکارڈ میں چھپایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے سابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ ریکارڈ سیکشن میں چھپائے گئے شواہد اسرائیل کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ اگر وہ شواہد عالمی اداروں کے ہاتھ لگے تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کو شدید مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

لوزبیک نے کے بیان پرمشتمل ایک رپورٹ عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ میں شائع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سرکاری ریکارڈ میں جمع کیے گئے شواہد اور اسرائیلی فوج کے جرائم جب سے یہاں جمع کرائے گئے اس کے بعد آج تک انہیں کھولا نہیں گیا ہے۔

صیہونی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے ساتھ ایسا طرز عمل اپناتی ہے جس کا جمہوری قوانین کے ساتھ دور دور کا واسطہ نہیں۔

لوزبیک نے جنگی جرائم سے متعلق شواہد مخفی رکھنے کی ریاستی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ ایک جمہوری ملک میں جرائم سے متعلق معلومات کو خفیہ نہیں رکھا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ریکارڈ میں ’30 لاکھ دستاویزات ہیں جن میں سے صرف 5 لاکھ 50 ہزار کو کھولا گیا۔ باقی تمام کی تمام دستاویزات بند ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عہدیدار نے فوج کے جنگی جرائم کی تصدیق کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.