• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی نگرانی میں القدس کے خلاف خطرناک سازش ہو رہی ہے: ایرانی صدر

بدھ 17-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9894
0
SHARES
4
VIEWS

تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی قیادت میں فلسطینیوں اور القدس کے خلاف ایک نئی اور خطرناک سازش تیار کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا امریکا کا عالمی قوانین سے علم بغاوت بلند کرنے کے مترادف ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کے زیرانتظام اسلامی پارلیمانی اتحاد کے 13 ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے نے القدس اور فلسطین کو عدم توجہی کا شکار کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین اور القدس کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی قوتوں کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان القدس باطل، باغیانہ اور فلسطینی قوم پر حملے کے مترادف ہے۔

اس موقع پر اسلامی پارلیمانی اتحاد کی مرکزی کمیٹی نے القدس اور فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بیت المقدس ارض فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے اور اس کے دفاع کے لیے فلسطینی قوم کی تحریک انتفاضہ کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

اس موقع پر اسلامی پارلیمانی اتحاد نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس اور فلسطین کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر سختی سے عمل درآمد کرائے اور فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانے کے لیےموثر حکمت عملی وضع کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی نگرانی میں القدس کے خلاف خطرناک سازش ہو رہی ہے: ایرانی صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.