الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں صیہونی شر پسندوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پرچھاپے مارے ، گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور لوٹ مار کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے نماز عشاء کے بعد فلسطینیوں کے گھروں پردھاوے بولے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی شرپسندوں نے بدران ہوٹل کے قریب جمع ہو کر رقص کیاÂ اور فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ صیہونی آباد کاروں نے ‘عرب مردہ باد‘ کے نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے گھروں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئئے۔
صیہونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں لال الشرباتی، آل البطش اور الشلودی کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر صیہونی آباد کاروں نے 71 سالہ الحاج سعد الدین البطیش کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زمین پر پٹخنے کے بعد اسے گالیاں دیں۔
