غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 12 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایچل ‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریڈ کراس کی ترجمان بتایا غزہ کی پٹی کے 12 شہریوں جن میں3 بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’رامون ‘ جیل میں قید 14 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔
