• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عہد تمیمی 48 گھنٹے کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے

منگل 16-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9654
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے کل سوموار کو زیرحراست فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں 48 گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے کے واقعے سے شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ لڑکی عہد تمیمی کی حراست میں توسیع ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر کی گئی ہے۔ عہد تمیمی کو 17 جنوری تک اسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عہد تمیمی کو تین ہفتے قبل کواپنے گھرکے باہر کھڑے اسرائیلی فوجیوں کو دھکے دینے اورانہیں تھپڑمارنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اسے کسی قسم کی تفتیش نہیں کی۔ گذشتہ روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے عہد کو تفتیش کے لیے چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔ اسرائیلی فوج نے عہد کے والد، والدہ اور ایک اور قریبی عزیزہ کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم والدین کو رہا کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عہد تمیمی کی جانب سے صیہونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے اور بعد ازاں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اسے اذیتیں دینے کے معاملے نے عالمی توجہ حاصل کی تھی۔

عہد تمیمی نے سوموار کے روز اپنے گھر کے باہر محاصرہ کرنے والے فوجیوں کو وہاں سے نکل جانے کو کہا تاہم صیہونی فوجی وہیں کھڑے رہے۔ اس پر عہد نے اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارے۔ بعد ازاں منگل کی شب اسرائیلی فوج نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد عہد کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

عہد تمیمی کی اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعہد تمیمی 48 گھنٹے کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.