• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

موجودہ مرکزی کونسل امریکی فیصلے پر اثرانداز نہیں ہو سکتی: حماس

منگل 16-01-2018
in حماس
0
0Pala9877
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی موجودہ مرکزی کونسل فلسطین اور القدس کے بارے میں امریکی فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔ حماس کا کہنا ہے کہ موجودہ مرکزی کونسل نام نہاد امن مذاکرات کی راہیں تلاش کررہی ہے حالانکہ فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات میں اسرائیل سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے رام اللہ میں جاری مرکزی کونسل کے اجلاس میں شرکت کا بائیکاٹ اس لیے کیا کیونکہ موجودہ کونسل فلسطینی قوم کی ضروریات اور قومی اہداف سے ہم آہنگی نہیں رکھتی۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی کوشش صیہونی دشمن کے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیل مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کا تصفیہ کرنا چاہتا  القدس کے دارالحکومت پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں حائل ہونا چاہتا ہے۔

جماعت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد فلسطینی قوم کی تمام قوتوں کواپنی قوت مجتمع کرکے اس سنگین جرم کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے کمزور موقف کے بعد فلسطینی قوم کے پاس اپنے تمام وسائل کو استعمال کرنے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں بچا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی دعوت پر فلسطینیوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس  رام اللہ میں جاری ہے۔ حماس اور اسلامی جہاد سمیت دیگر کئی فلسطینی تنظیموں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی اجلاس کا حصہ نہیں بنے گی جس میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات پر زور دینے کی کوشش کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.