• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لبنان میں کار بم دھماکہ صیہونی دہشت گردانہ کارروائی ہے: حماس، حزب اللہ

پیر 15-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9876
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ لبنان کی سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور لبنان کی دیگر سرکردہ جماعتوں اور شخصیات نے گذشتہ روز صیدا شہر میں ہونے والے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ تمام جماعتوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے حماس رہنما کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیدا میں حماس رہنما کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی مجرمانہ کارروائی کے پیچھے صیہونیوں کا ہاتھ ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس کے ایک سینیر رکن اور رہنما پر قاتلانہ حملہ بزدل صیہونی دشمن کی جانب سے کیا گیا۔

لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت کے ایک اہم رہنما کو اسرائیلی دشمن کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو اس مجرمانہ کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے بھی حماس رہنما محمد حمدان کو نشانہ بنانے کی شسدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مجرمانہ کارروائی کے پیچھے صیہونی دشمن کا ہاتھ ہو سکتا ہے جو فلسطینی گروپوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کررہا ہے۔

لبنان کی سوشلسٹ پروگریسیو پارٹی، تحریک امل، انصار اللہ اور سابق وزیراعظم فواد سینورہ نے بھی حماس رہنما پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ کارروائی اور دہشت گردی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ لبنان کے شہر صیدا میں اتوار کے روز ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کا ایک ذمّے دار ابو حمزہ محمد حمدان زخمی ہو گئے تھے۔

حماس تنظیم نے دھماکے میں اپنے مذکورہ ذمّے دار کے ہلاک ہونے کی تردید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ صیدا شہر میں بستان الکبیر کے مقام پر ہوا۔ دھماکے میں حماس تنظیم میں بین الاقوامی تعلقات کے ذمّے دار محمد حمدان کو نشانہ بنایا گیا جو تنظیم کے رہنما اسامہ حمدان کا بھائی ہے۔ محمد حمدان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا محمد حمدان کی گاڑی میں ہوا جو اُس میں سوار ہونے والا تھا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور محمد حمدان کے پاؤں میں معمولی زخم آئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.