قلقیلیہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں دیوار فاصل کے قریب سے ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے مشرقی قصبے جیوس کے قریب قائم کی نسلی دیوار کے قریب سے ایک فلسطینی بچے کو حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ صیہونی فوج نے جیوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئیں اور شہریوں کی نقل وحرکت متاثر رہی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی بچے کو دیوار فاصل کے قریب کھڑے ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
