استنبول (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے شہر استنبول میں آج اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ’میراتھن‘ دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میراتھن دوڑ کا اہتمام استنبول بلدیہ کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں ہزاروں
شہریوں اور سماجی کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔
القدس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے میراتھن دوڑ کے لیے ’ پرچم آپ کے ہاتھ میں‘ کا عنوان منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کو استنبول بلدیہ،’انگو‘ یوتھ و سپورٹ کلب، اوسکوڈار بلدیہ اور ترکی میں آئمہ اورعلماء کی تنظیم ’اوندار‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق میراتھن 10:30 پر شروع ہوگی۔ میراتھن کا آغاز چشمہ شہداء سے شروع ہوگا اور باسفورس پل کے ایشیائی جانب تک جاری رہے گی۔
