غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں موجود گودام سے غزہ کی پٹی کو 39 ٹرک ادویات، طبی سامان اور بچوں کا دودھ بھیجا گیا ہے۔ غزہ کو بھیجی گئی ادویات کی مالیت چالیس لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر صحت جواد عواد نے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے لیے 38 ٹرک ادویات اور ایک ٹرک ریفریجیریٹر کا بھیجا گیا ہے جس کی مالیت چالیس لاکھ ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کو بھیجی گئی ادویات میں سرطان، ھیموفلییا، ذیابیطس، امراض جلد، درد کش، گردوں، دل، دانتوں ،اعصابی سرجری، امراض چشم کی ادویات میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ غزہ کو اسپتالوں کی لیبارٹریز میں استعمال ہونے والا سامان اور دیگر طبی سامان جن میں ڈائلائسز اور بچوں کا دودھ شامل بھی بڑی مقدار میں بھیجا گیا ہے۔